ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو یونیورسٹی کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں خفیہ موبائل کیمرہ پایا گیا!

منگلورو یونیورسٹی کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں خفیہ موبائل کیمرہ پایا گیا!

Thu, 01 Sep 2016 20:49:25    S.O. News Service

منگلورویکم /ستمبر(ایس او نیوز)منگلورو یونیورسٹی کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں خفیہ طور پرموبائل کیمرہ پائے جانے کا ایک حیران کردینے والا سنسی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ کہاجاتا ہے کہ خواتین کے بیت الخلا میں کیمرے کی موجودگی کا پتہ 24/اگست کو ہی چلاتھا مگر یہ بات اس وقت عام ہوگئی جب 31/اگست کویونیورسٹی سنڈیکیٹ کی میٹنگ میں اس موضوع پر بحث و گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق 24/اگست کو ایک طالبہ نے بیت الخلا کی چھت میں موبائل کیمرہ پائے جانے کی اطلاع یونیورسٹی کے ذمہ داروں کو دی جنہوں تحقیق کی تو پتہ چلا کہ بیت الخلا ء کی چھت کے تختے میں سوراخ کرکے پیپر میں لپٹا ہوا ایک موبائل فون وہاں چپکایا گیا ہے۔ موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے کے لئے اس کے ساتھ پاور بینک بھی رکھا گیا تھا۔ فون کی جانچ سے پتہ چلا کہ بیت الخلا کے اندر کے مناظر اس ٹیلی فون کیمرے سے7اور 11اگست کو باہر بھیجے جاچکے ہیں۔ اوراس وقت فون کے اندر 15منٹ اور30منٹ کے دو ویڈیو کلپس موجود تھے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ویڈیو اور امیجس یہاں سے باہر بھیجنے کے لئے کیمپس میں موجود وائی فائی کا استعمال کیاگیا تھا۔موبائل کسی کی نظر میں نہ آئے اس لئے اسے پیپر میں لپیٹ کر اس پر نیلا پینٹ لگایا گیا تھا تاکہ وہ باتھ کے تختے کا ہی حصہ لگے۔

ابھی یہ بات معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ یہ کیمرہ کس نے اورکب سے یہاں چپکانا شروع کیاتھا۔یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں اس پر غور وخوض کے بعد سنڈیکیٹ کے رکن کے ایم لوکیش کو اس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
    


Share: